ترگت الپ اور بامسی الپ کی پاکستان آمد

کراچی (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آگئے ہیں . دونوں ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

دونوں ترک اداکار اس وقت کراچی میں موجود ہیں . دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘کی مقبولیت پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ہے .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کی جارہی ہے . اس وقت اس مشہورِ زمانہ ترک سیریز کا چوتھا سیزن پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں