کراچی (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آگئے ہیں۔دونوں ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
دونوں ترک اداکار اس وقت کراچی میں موجود ہیں ۔دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘کی مقبولیت پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کی جارہی ہے۔
اس وقت اس مشہورِ زمانہ ترک سیریز کا چوتھا سیزن پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے۔
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…