انہوں نے کہا کہ مریم نواز دراصل اپنے والد نواز شریف کے لیے این آر او مانگ رہی ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وہ عمران خان سے اس کی امید نہ رکھیں . وزیر مملکت نے مزید کہا کہ مریم نواز آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران ابو بچاؤ کی فریادیں کررہی ہیں . اُن کا کہنا تھا کہ بغض عمران میں ان کی تقریر عمران خان سے شروع اور انہی پر ختم ہوتی ہے، 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہے . فرخ حبیب نے استفسار کیا کہ مریم صفدر، نریندرمودی کے کشمیریوں پر مظالم، غیرقانونی و غیرآئینی اقدامات پرکیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، نریندر مودی کی جانب سے حریت رہنماؤں کے پابند سلاسل ہونے پر لب کشائی کیوں نہیں کررہی ہیں؟ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مریم نواز بتائیں نواز شریف کے نریندر مودی اور جندال فیملی سےکون سے گہرے تعلقات ہیں ؟ اُن کا کہنا تھاکہ نواز شریف کس وجہ سے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے پر مجبور ہوئے . فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز جہاں جاتی ہیں، تربیت یافتہ غنڈوں کو وزراء اور امیدوارو پر حملوں کا ہدف دیتی ہیں . انہوں نے کہاکہ ازبکستان میں عمران خان نے بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر مودی کے آر ایس ایس نظریے کو بے نقاب کیا . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز دراصل نواز شریف کے لیے این آر او مانگ رہی ہیں .
مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے آزاد کشمیر میں جتنی بھی تقریریں کیں، کہیں بھی اپنے منشور پر بات نہیں کی .
متعلقہ خبریں