پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نیب پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل سات آڈٹ پیراز بھجوائے گئے مگر انہوں نے کسی ایک پیرے کا بھی جواب نہیں دیا ،کمیٹی رکن نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ا سپیکر قومی اسمبلی لوگوں کو بچانے کے لئے ان کی کمیٹی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت ہی نہیں دے رہے ۔جمعہ کے روز پارلیمنٹ
کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی راجہ ریاض کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے2012-13کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ نیب کے افسران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں آتے یہ افسوس کی بات ہے جو کیسز ہم نیب کو بھیجتے ہیں مہربانی فرما کر اس کا وقت پر جواب دیں ،نیب کا چیئرمین اور ڈی جی پی اے سی میں نہیں آتا ،کمیٹی نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ نیب تین ماہ میں آڈٹ پیراز پر جواب دے۔ رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا چیئرمین نیب پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں، میں نے ان کے آفس جا کر ان سے کہا آپ پارلیمنٹ تشریف لائیں آپ پر گل پاشی کریں گے، اب ڈیڑھ سال گزر جانے جانے کے باوجود ابھی تک سات پیراز کا جواب نہیں دیا جس پر نیب حکام نے جواب دیا آڈٹ پیراز میں رقم زیادہ زیادہ تھی جبکہ ہمارے حساب سے اتنی رقم نہیں بنتی تھی ۔

Recent Posts

ملتان: علاج کے لیے آئے مریض اسپتال سے ایچ آئی وی کا ’تحفہ‘ لے گئے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…

2 mins ago

’اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے منتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…

21 mins ago

58 سالہ مائیک ٹائیسن ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار، مقابلہ کب اور کس سے ہے؟

58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…

36 mins ago

’صحیح شخص زندگی میں آئے تو شادی کریں‘ اداکارہ حنا الطاف کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں…

46 mins ago

15 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں…

57 mins ago

حکومتی عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ایلون مسک نے تنقید کا جواب کیسےدیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ نئے ایفی شیئنسی ڈیپارٹمنٹ کی…

1 hour ago