سردی کے موسم میں اسموگ زیادہ کیوں ہوجاتی ہے؟ چند طریقے جن سے اسموگ سے خود کو بچایا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند (اسموگ) کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔یہ مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے کیونکہ زمین سے فضاء میں جانے والی آلودگی کے ذرات دھند کے ساتھ مل کر اسموگ پیدا کرتے ہیں۔

اسموگ دراصل فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلاً کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

اسموگ کیسے بنتا ہے؟
عام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے، یعنی موسم سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔

اسموگ سے کیسے بچا جائے؟
اسموگ انسان صحت پر بہت زیادہ اثر کرتا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان سے بچا جاسکتا ہے۔

1۔ باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں اور لینسز نہ لگائیں بلکہ عینک کو ترجیح دیں۔

2۔ جب کبھی اسموگ کا دباؤ زیادہ ہو تو ایسے میں گھر میں رہیں اور گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند کرلیں۔

3۔ سیگریٹ نوشی ویسے ہی کوئی اچھی عادت نہیں تاہم اسموگ کے دوران تو اس سے مکمل گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

4۔ جہاں اسموگ موجود ہو بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ورزش کے دوران انسان تیزی سے سانس لیتا ہے اور اسموگ کی صورت میں تیز رفتاری سے اسموگ پھیپھڑوں میں داخل ہوجائے گی۔

5۔ پانی جسم سے آلودہ مادوں کو خارج کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

1 min ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

4 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

6 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

6 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

15 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

39 mins ago