ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، محمد رضوان کی عوام سے دعائوں کی درخواست

دبئی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعائوں کی درخواست کی ہے . تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں .

قومی کرکٹر نے عوام سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعائوں کی بھی درخواست کی ہے . واضح رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا . اس مقابلے میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کی گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پکی ہوجائے گی . . .

متعلقہ خبریں