ایک دن کے وقفے کے بعد چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چینی کی قیمت پر پرچون میں 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری میں ایک دن کے وقفے کے بعد700روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور چینی کی بوری 6ہزار 300روپے سے 7ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ہشتنگری میں ہول سیل میں چینی 150روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اور مزید اضافہ کے باعث سٹاک کئے جانے والے چینی کے تاجروں نے کروڑوں روپے کا منافع کر لیا ہے ہشتنگری، رامپورہ، اشرف روڈ، پیپل منڈی، فقیر آباد سمیت پشاور کے چینی کے 45بڑے

ڈیلرز نے ایک مہینے کے دوران اربوں روپے کا منافع کیا ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث مٹھائی، چائے فروشوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے چینی سے بننے والے اشیاء کی قیمتوں میں 300روپے کا تک ااضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 min ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

9 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

18 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

23 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

28 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

31 mins ago