معروف کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ٹویوٹا کی کاریں بنانے والے انڈس موٹرز کی جانب سے آئندہ دونوں میں کاروں کی قیمت میں 5 سے6 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، اس بات کی نشاندہی انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں ہماری گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جب زرمبادلہ کی شرح ایک ڈالر پر 160-161 روپے تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت زرمبادلہ کی شرح میں کم تھی، اب بین الاقوامی خام مال کی اور فریٹ کی کرائے میں اضافے کی وجہ سے

آلات بنانے والے والوں (او ای ایم ایس) پر دباؤمیں اضافہ ہوا ہے۔مارچ 2020 سے اب تک اسٹیل کی قیمت میں 215 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اکتوبر 2021 میں ایلونیم اور تانبا کی فی ٹن قیمت بالترتیب 3 ہزار اور 10 ہزار ڈالرز پر پہنچ چکی ہے۔علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ ہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ اضافہ ایک مرحلے یا 2 مرحلوں میں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم خریدار کی آسانی پر بھی غور کر رہے ہیں جو پہلے ہی اپنی گاڑیاں بک کروا چکے ہیں اور ان کی ترسیل نومبر اور دسمبر میں کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کاروں پر ٹیکس کی نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سیل میں اضافہ کیا جائے جس کی وجہ سے او ای ایمز پر مالیاتی بوجھ کے باوجود قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو افسر آئندہ سال اپنی کمپنی کی پروڈیکشن میں مزید اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں ایک تقریب میں سنگ میل کی بنیاد رکھی جس کے تحت ہم اسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کے ساتھ اپنی پروڈیکشن وسیع کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری آئی ایم وی میں اضافہ 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ٹوئیٹا کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں مقامی پیداوار کے لیے ہائبریڈ الیکٹرونک گاڑیوں (ایچ ای وی) میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری مطلب مقامی سطح پر پرزے تیار کرنا، پلانٹ وسیع کرنا اور پہلی ایچ ای وی بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت لو کاربن موبیلیٹی کے مراعات فراہم کر چکی ہے’ہمارا ماننا ہے کہ مضبوط ہائبریڈ پاکستان میں عوام کے لیے الیکٹریفیکیشن حاصل کرنے تجربہ اور پائیدار حل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان جلد میں اپنے صارفین کے لیے مؤثر فورتھ جنریشن ایچ ای وی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

5 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

15 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

30 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

41 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

52 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago