پی آئی اے کو 9 ماہ میں 42 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی سال 2021 کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں برس بھی قومی ایئرلائن کو کرونا کے باعث اربوں روپے خسارے کا سامنا کرناپڑا۔دنیا کی بڑی بڑی فضائی کمپنیوں کو کرونا وبا کے باعث خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم جیسے جیسے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں خسارہ بھی کم ہوتا جارہا ہے لیکن قومی ایئرلائن رواں برس بھی اربوں روپے کا نقصان برداشت کررہی ہے۔
پی آئی اے کی سال2021کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 9 ماہ میں پی آئی اے کو 42 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا رہا، جولائی تا ستمبر تین ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تیسری سہ ماہی میں پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب 56 کروڑ روپے رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث کئی ملکوں میں فلائٹس آپریشن پر پابندی رہی اور حج و عمرہ سیزن بحال نہ ہونے پر بھی پی آئی اے کو نقصان ہوا جب کہ ڈومیسٹک سطح پر مطلوبہ تعداد سے کم مسافروں نے ہوائی سفر کو ترجیح دی۔رپورٹ کے تحت کورونا کی چوتھی لہر سے برطانیہ، ملائیشیا، خلیجی ممالک اور سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی سے بھی نقصان ہوا، ڈومیسٹک سطح پر حکومت کی طرف سے ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر پابندیوں سے مطلوبہ تعداد سے کم مسافروں نے ہوائی سفر کو ترجیح دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کے لیے آپریٹ کرنا تاحال چیلنجنگ ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

11 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

20 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

1 hour ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

2 hours ago