آئی پی ایل بھارتی ٹیم کے زوال کا باعث بن سکتی ہے، عمران خان کی 9 سال پرانی پیشنگوئی کی ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کا انتہائی بدترین آغاز کیا تھا اور اسے روایتی حریفوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ابتدائی 2 مقابلوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سابق کرکٹرز سمیت ہندوستانی کرکٹ برادری ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوئی اور ان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھہرایا۔
ہندوستانی کرکٹ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی ٹیم کی آئی پی ایل پر توجہ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل لیگ کے انعقاد پر اصرار ان کے نقصان کی وجہ ہے کیونکہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے اور ان میں سے بہت سے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی بجائے پیسوں کے لیے کھیلتے ہیں۔ سابق کرکٹر اور لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر نے بھی کہا کہ آئی پی ایل ورلڈ کپ سے بڑا ٹورنامنٹ ہے کیونکہ اس میں زیادہ دلچسپ میچ ہوتے ہیں۔

شائقین کیلئے اس طرح کے دعوے کرنا ایک بات ہے لیکن سابق کرکٹرز کا ایسے حقائق بیان کرنا بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل کے لیے صحت مند نہیں ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم اور 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان نے 2012ء میں موجودہ منظر نامے کی پیش گوئی کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس وقت کہا تھا کہ آئی پی ایل کو فروغ دینے پر ہندوستان کے اصرار سے بین الاقوامی کرکٹ بورڈز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنی چاہیے کیونکہ یہ لیگ صرف پیسے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل بالآخر ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے زوال کا باعث بن سکتا ہے ، انہوں نے بی سی سی آئی کو آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

Recent Posts

ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی…

18 mins ago

اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے…

28 mins ago

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

36 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

38 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

1 hour ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

1 hour ago