. مگر پڑھے لکھے والدین اپنی بیٹیوں کو ہی جنت سمجھتے ہیں ان کی تعلیم پر ان کے مستقبل پر ڈھیروں پیسے خرچ کرتے ہیں . کچھ وقت قبل سوشل میڈیا پر ایک ایسی ماں کی کہانی وائرل ہوئی تھی جن کی 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور بیٹا نہ ہونے پرخاندان کی خواتین نے طعنوں کی برسات کر دی جس کو سن کر پڑھنے والوں کو بھی انتہائی افسوس ہوا . خاتون نے بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام سوزان ہے اور وہ بہت خوش تھیں, لیکن خاندان کی دیگر عورتیں خوش نہ ہوئیں بجائے مبارکباد دینے کے انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ بیٹے کے لئے دوبارہ کوشش کروں . پھر دوسری بار بھی اللہ کے فضل سے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام تجہان رکھا، اور تب بھی میرے لئے وہ ایک خاص موقع تھا لیکن خاندان کی دیگر خواتین کو دوبارہ ایسا ہونا گوارہ نہ گزرا اور مجھے مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا . صائمہ نے مذید کہا کہ: '' کسی نے مجھے کہا کہ فیملی کو آگے لے جانے کے لئے بیٹوں کا ہونا ضروری ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں مزید بیٹیوں کی خواہش رکھتی ہوں یہ سنتے ہی گھر کی خواتین کو جھٹکا لگا اور تنبیہ کیا کہ آئندہ ایسی خواہش کا اقرار نہ کروں . بیٹے کے بغیر ہی آج میرا گھر مکمل ہوگیا ہے بہت مطمئن ہوں، میری دونوں بیٹیاں میرا مان اور خوشی کا سبب ہیں اور میں نے چند سیکنڈز کے لئے بھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی . بے شک بیٹیاں دنیا میں اپنے والدین کی خدمت بیٹوں سے زیادہ کرتی ہیں اور آخرت میں بھی بخشش کا باعث بنتی ہیں . صائمہ بی بی سی نیوز کاسٹر، ایف ایم ریڈیو پریزینٹر ہیں اور ساتھ ہی ماڈل بھی ہیں، ان کی فیملی میں ان کی 2 بیٹیاں، ایک والدہ، ایک والد ہیں اور کچھ وقت قبل ہی ان کے بھائی کا انتقال ہوا ہے . البتہ صائمہ کے شوہر کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہیں . صائمہ اکثر اداکاراؤں کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)بیٹیاں والدین کے لئے سب سے بڑی نعمت اور رحمت سمجھی جاتی ہیں . معاشرے میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو بیٹیوں کی پیدائش پر ان کے اچھے نصیب کی جگہ ماؤں کو یہ طعنے دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ بیٹا ہی ہوگا، بیٹا پیدا کرو، نسل بڑھاؤ، وغیرہ وغیرہ .
متعلقہ خبریں