کہتے تھے آر یاپارہوگا، آر یاپار کرتے کرتے پاﺅں پکڑنے پر آگئے،بلاول بھٹو ایک بار پھر ن لیگ پر برس پڑے

راولا کوٹ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ دوست چاہتے تھے کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے، یہ چاہتے تھے کہ عمرا ن خان کوکھلا راستہ دے دیا جائے، ہم نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے سے انکار کیا تو ا ن میں بھی ہمت آئی، یہ عمرا ن اور بزدار کو چلانا چاہتے ہیں،کہتے تھے آر یاپارہوگا، آریا پار کرتے کرتے پاﺅں پکڑنے پر آگئے، ہم نے سر کٹوائے ہیں کسی کے پاﺅ ں نہیں پکڑیں گے، آپ نے عمران خان کو نہیں گرانا تو نہ گرائیں،ہم کسی کے پاﺅں پکڑے بغیر عمرا ن خان کو گر ا کر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کوکشمیری جیالے وزیراعظم کو منتخب کریں گے،ہمار ا رائے شماری کا نعرہ سب پر بھاری ہے،کشمیر کی عوام نے سب کو بھگتا ہے، یہ الیکشن کشمیر کے لئے اہم ترین ہے،کٹھ پتلیوں کو بھگا کر کشمیریوں کو بچانا ہوگا، کشمیر ی عوام کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی سرکاربھی مانے گی،دنیا کو ماننا ہوگا کشمیر ڈکٹیشن پر نہیں چلتا،کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کٹھ پتلی وزیرا عظم سے خو د کو بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاآپ کشمیرمیں بھی کٹھ پتلی حکومت چاہتے ہیں؟،کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، پاکستان میں مہنگائی کی بنگلہ دیش اور بھارت سے بھی زیادہ ہے، بجٹ میں تنخواہیں،پنشن نہ بڑھاکرعوام کومزیدتکلیف دی گئی،کٹھ پتلی پورے ملک کا خون چوس رہا ہے، 50لاکھ گھر بنانے والوں نے لوگوں سے چھت چھین لی،ہم نے 3 سال سے اس کٹھ پتلی کامقابلہ کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ان کوسلیکٹڈکانام دلوایاتھا،وزیراعظم اتنے نااہل ہیں کہ سلیکٹڈکانام دینے پربھی ڈیسک بجاتے رہے،وزیراعظم میری تقریرکے دوران کبھی دوبارہ نظرنہیں آئے، کشمیرکاسوداکرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے،کشمیرمیں تاریخ کابدترین ظلم ہورہاہے اورکٹھ پتلی خاموش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وجبرناقابل برداشت ہے،مودی کومنہ توڑجواب یہ دیاکہ کشمیرہائی وے کو سری نگرکانام دے گیا،ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کو تیار ہیں،کشمیر ی حکم کریں کے کل جنگ کرنی ہے تو ہم بھارت سے کل جنگ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سلیکٹڈکوبھگانے کیلئے سب کوایک ہوناپڑےگا،عمرا ن خان میں دم ہے تو آزاد کشمیر کا نقشہ بدل کر دکھائیں۔ہم کسی بھی نہاری یا حلوہ کھانے والے اتحاد میں شامل نہیں ہوںگے ، بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نمبر ز پورے تھے، ہم آصف زرداری کو ہسپتا ل سے اور خورشید شاہ کو جیل سے لائے، مگر پی ڈی ایم والے اسمبلی سے غائب ہوگئے،فضل الرحمان کو چاہیے تھا کہ بجٹ اجلاس میں غائب ہونے والوں کو نوٹس بھیجتے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

3 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

10 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

18 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

25 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

38 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

45 mins ago