سعودی عرب میں نجی شعبے سے غیرملکیوں کے اںخلاء میں تیزی آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں نجی شعبے سے غیرملکیوں کے اںخلاء میں تیزی آگئی اور مملکت کے نجی شعبے میں سعودائزیشن کی شرح میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں ملازمت کے نجی شعبے میں رواں سال کی تیسری چوتھائی کے دوران تارکین وطن کی جگہ مقامی افراد کو ملازمت دینے کی شرح میں 23 اعشاریہ 59 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران 60 ہزار سعودی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا ۔
اس ضمن میں سوشل انشورنس کی طرف سے سامنے آنے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال تیسری چوتھائی میں نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 26 ہزار875 ہوگئی ہے ، جن میں سے 65 اعشاریہ 06 فیصد مرد جب کہ 34 اعشاریہ 94 فیصد خواتین ہیں۔ دوسری جانب مملکت کے 6 سرکاری اداروں میں آپریشنل سیکٹر کی سعودائزیشن کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کے تحت مذکورہ سیکٹر میں غیرملکی کام نہیں کریں گے ، سرکاری اداروں میں ضرورت کا سامان خریدنے کے لیے ورکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ورکنگ ٹیموں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ ملکی ساختہ سامان کو ترجیح دیں ، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں ، اس سلسلے میں سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ مقامی اشیاء کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنے سے تمام اقتصادی طبقوں کا فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ شروع کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروغ افرادی قوت پروگرام کا آغاز کر دیا ، پروگرام 89 سکیموں پر مشتمل ہے ، جس کے ذریعے سعودی وژن 2030ء کے 16 سٹراٹیجک اہداف پورے ہوں گے ، اس حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فروغ افرادی قوت پروگرام سعودی وژن 2030 میں شامل ہے ، جس کے تحت افرادی قوت کے فروغ کا سفر بچپن سے شروع ہوگا ، جو کالجوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں سے ہوتے ہوئے لیبر مارکیٹ تک پہنچے گا ، اس کا مقصد سعودی شہریوں میں مہارتیں پیدا کرنا اور ان کی علمی قابلیت کو بڑھانا ہے ، لیبر مارکیٹ کے نت نئے تقاضوں کو پورا کرنا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا پروگرام معاشرے کے تمام طبقوں کی ضروریات اور آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ، ہر شہری کی استعداد پر مجھے پورا بھروسہ ہے ، یہ پروگرام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قومی افرادی قوت میں مسابقت کا جذبہ مضبوط کرے گا ، یہ مضبوط معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہمارے عوام موجودہ اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے ، جس کے لیے کمسنی سے بچوں کی استعداد بڑھانے کے لیے نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم ہوں گے ، بچوں کی نجی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا ، طلبہ کو لیبر مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی اور پیشہ ورنہ رجحانات متعین کرنے میں مدد کی جائے گی۔

Recent Posts

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

1 min ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

7 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

7 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

12 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

14 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

17 mins ago