نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں اداکاری کرنا چاہوںگی، حبا بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشہور پاکستانی اداکار حبا بخاری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے حیرا ن کن بات کہتے ہوئے انھیں بہترین اداکار قرار دے دیا . حبا بخاری نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انھیں کبھی بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ نہیں بننا پڑا .

حبا بخاری نے مزید کہاکہ اگر نازیہ حسن کی زندگی پر اگر فلم بنی تو وہ اس میں اداکاری کرنا چاہیں گی . میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ‘آپ کے خیال میں تمام سیاستدانوں میں سے سب سے اچھے اداکار کون سے ہیں؟’حبا نے سوال کے جواب میں سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیا . گلوکارہ کا نازیہ حسن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں اداکاری کرنا چاہوں گی . حبا نے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ انہیں ریسلنگ بہت پسند ہے، بچپن میں وہ بڑے بھائی کے ہمراہ ریسلنگ کھیلا کرتی تھیں . .

متعلقہ خبریں