میں جب صرف 12 سال کی تھی تو والد نے دوسری شادی کر لی اور پھر ۔۔ جانیں جنان حسین اپنی زندگی اور ماں باپ کے بارے میں بتاتے ہوئے

(قدرت روزنامہ)جنان حسین ایک ابھرتی ہوئی مشہور پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ ہیں . جنان نے تھیٹر سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا .

باصلاحیت اداکارہ 26 جون سن 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں . ان کی عمر 32 سال ہے . ایک ویب سائٹ کے مطابق جنان حسین نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کردیا تھا . اس سے قبل اداکارہ کا نام سندس طارق تھا . جنان حسین کے مطابق انہیں بچپن سے ہی طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا . جنان مشہور پروڈیوسر ہادی طارق کی بہن ہیں جن سے اداکارہ یسریٰ رضوی کی شادی ہوئی . جنان نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں معاون کردار ادا کیے ہیں . انہوں نے مثبت اور منفی کردار دونوں بخوبی انجام دیئے . مداح ان کی اداکاری کو بھرپور سراہتے ہیں . جنان حسین کے ڈرامہ سیریلز کے نام کانچ کی گڑیا، بشر مومن، گل راعنا، اے زندگی، سہیلیاں، اعتراض اور میں کیسے رہوں شامل ہیں . حال ہی میں اداکارہ جنان حسین نے ایک یوٹیوب ویب چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی کے بارے میں گفتگو کی . اداکارہ نے اپنے والد کی دوسری شادی سے متعلق بتایا جب میں بارہ برس کی تھی تب میرے بابا نے دوسری شادی کی اور میں ان سے بہت قریب تھی لیکن ان کی دوسری شادی کا سن کر بہت تکلیف ہوئی تھی . ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کو محبت ہو گئی اور پھر ان کی شادی ہوگئی یہاں تک سب ٹھیک سمجھتی ہوں لیکن مجھے اس چیز کا سن کر اور دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا تھا . اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب دوسری خاتون آئیں تو ان کی مشکلات بڑھ گئی تھیں اور تمام مسئلوں پر ڈیل کر رہی تھیں . مزید اداکارہ نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں . . .

متعلقہ خبریں