اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خواجہ آصف نے کہاکہ ایک دن ریلیف پیکج اور دوسرے روز عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں چورکہا جاتاہے، ہم توچینی50،پٹرول70روپےمیں بیچتےتھے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ریلیف پیکج کی بالکل سمجھ نہیں آئی،چینی اورگندم فراڈ کے معاملے پر کوئی احتساب نہیں ہوا،احتساب صرف اپوزیشن کیلئےہے،یہ سلسلہ زیادہ دیرنہیں چلے گا ، حکومت ملک کاوجود خطرے میں ڈال رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ مہنگائی کےمعاملے پرایوان میں بحث کرائی جائے،چینی رپورٹ معاہدے کی تفصیلات ایوان میں پیش کریں، ایوان مہنگائی میں اضافےکانوٹس لے۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ تقریریں کرنےنہیں، عوام کےحقوق کی بات کرنے آئے ہیں، پارلیمنٹ کو مفلوج کر دیاگیا،عوام کے ہاتھ بہت جلد ہمارے گریبانوں پر پہنچیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چینی 160 روپےتک پہنچ گئی کیایہ ریلیف پیکج ہے؟ حکومت کویہ نہیں پتہ ہوتا اگلے 24 گھنٹوں میں کیاکرناہے،حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں۔رہنمان لیگ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کےساتھ معاہدےکی تفصیلات ایوان میں لائیں ،حکومت نےمعاہدےکوخفیہ کیوں رکھاہے؟کل تک جن کےدھرنوں میں جاتےتھےآج ان پرگولیاں چلارہےہیں۔انہوں نے کہاکہ 200 ارب ڈالر،50لاکھ گھر،ایک کروڑنوکریاں کہاں گئیں؟ ایوان نوٹس نہیں لے گا توکیایواین لےگا؟
خواجہ آصف نے کہاکہ کنٹینرپرگفتگوکرنےوالےشخص کوڈھونڈرہےہیں، کنٹینرپرعوام کوسبزباغ دکھانےوالاکہاں گیا؟ 2018 کےالیکشن میں عوام کےساتھ سب سےبڑافراڈہوا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ حکمرانوں کوعوام کی تکلیف اوردردکاکوئی احساس نہیں،بھارت نے گزشتہ رات پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی،بھار ت بھی عالمی مارکیٹ سےہی تیل خریدتاہے،راتوں رات چینی160روپےتک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 6 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…