آسٹریلیا (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نےافغانستان کے خلاف اپنا اولین ٹیسٹ میچ ملتوی کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈ ز کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو یکساں فروغ دینے میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔
تاہم افغانستان کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئےمیچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ میں افغان کھلاڑیوں کی آمد کے منتظر ہیں جبکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سینیئر طالبان رہنماؤں نے افغان خواتین کے کرکٹ یا کوئی اور کھیل کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…