نیب نے پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی . مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف احتساب عدالت نے بھی انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے .

نیب پشاور نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی . ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی تھی، جس کوعدالت نے منظور کرلیا ہے . واضح رہےکہ نیب انکوائری پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعظم خان، ایم ڈی سیاحت کے خلاف کی جا رہی تھی . ذرائع کے مطابق نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اور 30 سال توسیع کے خلاف انکوائری کررہا تھا . نیب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان سے بھی مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین لیز پر دینے کے متعلق تفتیش کی تھی . . .

متعلقہ خبریں