قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی

(قدرت روزنامہ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق 21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم ، سینئر ہاکی کیمپ میں شریک 28 کھلاڑیوں کے مدمقابل چار میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

قومی سینئر اور جونیئر ہاکی سیریز کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 اراکین شارٹ لسٹ کیے جائینگے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چارمیچز پر مشتمل ہاکی سیریز 6، 7، 9 اور 10 نومبر کو کھیلی جائیگی تمام میچز 3:00 بجے دن میں کھیلے جائینگے جبکہ 8 نومبر کو سیریز میچز کا وقفہ ہوگا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور انڈیا میں کھیلا جائیگا اسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں یہ ہاکی سیریز منعقد کرائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز” کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس، گیم پیٹرن اور کھیل کی تکنیکی منصوبہ بندی کا مواد آف کیمرہ رہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

27 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

30 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

49 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

53 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago