این اے 133 : کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف جمشید چیمہ کی اپیل مسترد

لاہور (قدرت روزنامہ) ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 133 سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق اپیل مسترد کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق این اے 133 کے ایپلٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس شاہد جمیل نے تحریک انصاف کے امیدوار کی اپیل پر سماعت کی ۔ جمشید اقبال چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، لہذا مسترد کیا جائے، جمشید اقبال چیمہ کہتے ہیں کہ ایپلیٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار محدود ہے
مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر ملک احمد قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت اپیل قابل سماعت نہیں ہےایپلیٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس شاہد جمیل نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلز مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ووٹرز سرٹیفکیٹ برائے تجویز کنندہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ووٹر سرٹیفکیٹ پر حلقہ کا ذکر نہیں کیا۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

11 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

20 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

30 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

48 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

50 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

60 mins ago