ریلیف پیکج بلوچستان کے عوام تک پہنچے گا، اسد عمر

(قدرت روزنامہ)اسد عمر کا کہنا ہےکہ ریلیف پیکج بلوچستان کے عوام تک پہنچے گا۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجوکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سے ملاقات میں بلوچستان کی ترقی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خصوصی پیکج کا جائزہ لیا گیا، خصوصی پیکج میں جہاں کمی تھی اس کی بہتری پر بھی جائزہ لیا گیا۔

اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہےکہ ریاست کے سب سے پسماندہ علاقوں کو پہلے ترجیح دی جائے، بلوچستان ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، بلوچستان گزشتہ ادوار میں حقوق سے محروم رہاہے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر کر ترقیاتی کا کام جاری رکھے گے، وزیر اعلیٰ سے صحت کارڈ کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ریلیف پیکج بلوچستان کے عوام تک پہنچے گا، ویکسی نیشن کے بارے میں وزیر اعلیٰ سے تفصیلی بات ہوئی، وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو سے مل کر ترقیاتی کام کرینگے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ قدوس بزنجونے کہاکہ امید کرتے ہیں اسدعمر سمیت دیگر وفاقی وزیر بھی بلوچستان کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ مشکور ہیں کہ وفاق بلوچستان میں ترقی کے کاموں میں ساتھ دےرہا ہے ،پہلے ہی کہا تھا کہ اگر وفاق ساتھ نہیں دیگا تو ہم کچھ نہیں کرسکے گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ جنوبی بلوچستان پیکج بڑا اچھا اقدام ہے،وفاق کی جانب سے جنوبی پیکج طرز کے مزید پیکج بھی بلوچستان کو درکار ہے، امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وزیر اعظم بلوچستان کی بہتری کیلئے ساتھ دینگے۔

وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں، دیگر صوبوں سے بڑھ کر بلوچستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، بلوچستان کے لوگ محبت کے بھوکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ درخواست کرتاہوں ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے وفاق تعاون کرینگے،وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہرنائی کا دورہ کرے۔

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی منڈی پر ہمارا کنٹرول نہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ پیٹرول پر ٹیکس کم سے کم رکھیں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ پاکستان میں آٹا،چینی، دالیں اور خوردنی تیل پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

12 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

31 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

40 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago