پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پسندیدہ فیصلہ نہیں ہے: شہباز گل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم رکھنے کیلئے قرض لینا پڑے گا جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا لیکن پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے جبکہ حکومت پاکستان پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے، اب اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرض لینا پڑے گا جو کسی صورت بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے ساتھ 116روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ءکو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

22 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

30 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

36 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

39 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

46 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

47 mins ago