عثمان مرزا کہانی کا نیا رخ ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد کے بیان کے بعد کہانی ہی بدل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کے سیکٹر الیون ٹو میں نوجوان لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا سے متعلق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد نے بتایا کہ وہ خود کو گینگسٹر اس لیے ظاہر کرتا تھا کیونکہ اسے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا شوق تھا،وہ ٹک ٹاک سٹار بھی بننا چاہتا تھا . چئیرمین محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے اسلام آباد واقعے پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نومبر 2020 میں پیش آیا تھا عثمان مرزا نے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے ایسی حرکیتں کیں وہ ٹک ٹاک اسٹار بننے کا خواہشمند تھا .

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا اس کیس میں ٹرائل کی پروسیڈنگ ان کیمرہ ہو گی . ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کر لیں لیکن کچھ لیبارٹریز سے رپورٹس آنے میں ٹائم لگ رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں