’’ اکثر سوچتی تھی کہ والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں‘‘ سیف علی کی بیٹی سارہ علی خان نے حیران کن بات کہہ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکثر سوچتی تھی کہ والدہ امریتہ سنگھ ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ چلا رہی ہیں۔معروف فیشن میگزین ’ہارپرز بازار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتہ سنگھ سے متعلق ایسی باتیں بتائی ہیں جنہیں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔
اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب والدین کی فلمیں دیکھنے کے بعد مجھے بُرے خیالات آتے تھے، والد کی فلم ’اومکارا‘ دیکھی تو محسوس ہوا کہ والد نے کس قدر گندی زبان استعمال کی ہے اور جب والدہ کی فلم ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔
سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں دونوں فلمیں دیکھنے کے بعد کافی اداس ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ میرے والدین کتنے بُرے لوگ ہیں اور یہ بالکل بھی مذاق نہیں تھا۔
انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب والدین کو ان فلموں میں کام کرنے کے بعد بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو میں حیران ہوئی اور خود سے سوال کرنے لگی کہ آخر یہ ہے کیا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے ہمیشہ ہی اپنی والدہ سے محبت ملی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن اب سچ یہ ہے کہ زندگی کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

5 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

14 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago