چینی کی قیمت میں اضافہ شوگرمل مالکان کے اسٹے کے باعث ہوا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ چینی کی قیمت میں اضافہ شوگرمل مالکان کے اسٹے کے باعث ہوا ہے، 22 دنوں کیلئے چینی کا ذخیرہ موجود ہے، پنجاب میں 15نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے وفاقی وزیرتحفظ خوراک فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپوزیشن کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے، ماضی کی بدترین معاشی پالیسیوں کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں، ماضی کی حکومت نے 23 ملین ڈالر قرضہ لیا، ماضی کی حکومت نے ڈالر مصنوعی طریقے سے روکے رکھا، ڈالر کی قیمت ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھی، 2008 سے 2018 تک پاکستان کے بدترین سال گزرے، پاکستان کے حالات جن کی وجہ سے آج ایسے ہیں وہ اب حل بتارہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کی زندگی کی بھی قدر کرنی چاہیے، سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کررہی جس کی وجہ سے کراچی میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے، کراچی میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں دیگر تمام شہروں سے زیادہ ہیں، 9 ہزار ٹن چینی انڈسٹری اور 6 ہزار ٹن چینی عوام کو چاہیے، زیادہ تر شوگر ملز نوازشریف اور آصف زرداری کی ہیں، 90 ہزار ٹن چینی اس وقت پرائیویٹ سیکٹر کے پاس پڑی ہوئی ہے، ہم نے چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے مقرر کی تھی، عالمی منڈی میں پیٹرول کا بحران ہے، تیل کے اوپر مقامی ٹیکسز کو ہم نے کم کیا، اگر پیٹرول پر ٹیکس قائم رکھتے تو پیٹرول 180روپے فی لیٹر ہوتا، پیٹرول پر حکومت نے ٹوٹل ٹیکس 50 ارب روپے کمائے ہیں۔

اس وقت انٹرنیشنل فوڈ پرائسز10 سال کی سب سے بڑی سطح پر ہیں، بھارت اور بنگلا دیش میں غربت پاکستان سے زیادہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بھارت کی فی کس آمدن ہم سے زیادہ ہے، بھارت کی فی کس آمدن میں ٹاٹا اور امبانی کی دولت شامل ہے، مشکل وقت کا ہمیں بھی باقی دنیا کی طرح مقابلہ کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

9 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

13 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

31 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

32 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

45 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

47 mins ago