عمران خان ڈرو، جب بھوکے ننگے عوام استعفا لینے ایوانوں کی طرف دوڑیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان ڈرو، جب بھوکے ننگے عوام استعفا لینے ایوانوں کی طرف دوڑیں گے، بہتر ہے آپ خود مستعفی ہوجائیں اور تسلیم کرلیں کہ یہ کھیل آپ کے بس کی بات نہیں، آپ کی حکومت مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کی لعنت کو مسلط کرنے کیلئے یاد رکھی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور مریم اونگزیب پریس کانفرنس کررہے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج 3 سال ہوچکے ہیں بارہواں 5 سالہ منصوبہ آپ منظور نہیں کرسکے۔ 5 سالہ منصوبہ تو دور کی بات آپکے پاس تو 5 دن کا پلان نہیں ہے پاکستان کیسے چلانا ہے، وزیراعظم کیلئے جھوٹ کا لفظ استعمال کرنا منصب کے خلاف ہے لیکن کہنا پڑتا ہے وزیراعطم ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہماری پہلی حکومت ہے جو مستقبل کیلیے منصوبے بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ہائیڈل منصوبہ داسو ڈیم جو ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شروع کرکے گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے ہائیڈل پروجیکٹ ہمارے دور میں مکمل ہوئے یا شروع کیے گئے آپ کس چیز کا کریڈٹ لیتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ کا صرف طرہ امتیاز یہ ہے کہ آپ نے پاکستان کو بدترین مہنگائی، بدترین بےروزگاری اور بدترین غربت دی ہے آپ کی حکومت پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کی لعنت کو مسلط کرنے کیلئے یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک ضدی، انا پرست اور نفرت سے بھرے ہوئے لیڈر ہیں آپ کا یہ بیان کہ میں لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملا سکتا، یہ جمہوریت کی توہین ہے۔ قومی اسمبلی کا ہر وہ ممبر جسے لوگوں نے منتخب کرکے بھیجا ہے وہ قابل احترام ہے۔ بہتر ہے آپ خود مستعفی ہوجائیں اور تسلیم کرلیں کہ یہ کھیل آپ کے بس کی بات نہیں۔ وگرنہ جس طرج ٹی ایل پی کے مظاہرے سے آپ گھبرا گئے آپ کے اوسان خطا ہوگئے ڈریں اس وقت سے جب بھوکے ننگے عوام آپ سے استعفا لینے کیلئے آپ کے ایوانوں کی طرف دوڑیں گے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ 53 روپے کی چینی 150 روپے میں بک رہی ہے 97 روپے فی کلو حکومت کی جیب میں جارہا ہے 40 فیصد چینی کے مالک کابینہ کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

2 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

30 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago