پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن کالعدم جماعت سے پابندی اٹھانے کی منظوری دےدی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن کالعدم جماعت سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی، کالعدم لفظ ختم ہونے کے بعد کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ بحال ہوجائیں گے۔اس کے ساتھ ہی تمام کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکل جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ کی بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری صوبائی کابینہ کے وزرا کو بھجوائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم جماعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ختم کرانے کیلئے کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

سمری کو کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا گیا، محکمہ داخلہ نے صوبائی وزرا کو معاملے پر جلد سے جلد رائے یا منظوری دینے کی درخواست کی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ ارکان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر وزرا نے 3 روز میں رائے نہ دی تو تجاویز منظور سمجھی جائیں گی، منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی جائیں گی۔ تاہم آج نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ نے کالعدم جماعت کے اوپر سے پابندی اٹھانے کی منظوری کے بعد سمری سے متعلق محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمری کی منظوری کے بعد کالعدم جماعت کے تمام کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال ہوجائیں گے، جبکہ کالعدم جماعت کے کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکل جائیں گے۔ سمری کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

7 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

16 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

25 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

44 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

46 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

55 mins ago