’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘

کراچی(قدرت روزنامہ) ’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘ یہ پیشگوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی جانب سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں جس کی وجہ سے وہ خود مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے کیوں کہ کہ ملک میں مہنگائی اتنی زیادہ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
خیال رہے کہ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے چند روز قبل بھی ایک پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں ، ب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی پارٹی میں چلے جائیں گے جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے ، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے ، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا ، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022 میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔

Recent Posts

‘فسادی گروپ کیساتھ موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو’، عظمیٰ بخاری کے علی امین گنڈا پور پر وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزيرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…

4 mins ago

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

18 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

27 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

38 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

48 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

58 mins ago