شوکت ترین کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی،ممبر اسمبلی نہ ہونے پر وزارت دینے کا اقدام الیکشن کمیشن میں چیلنج

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو ممبر اسمبلی نہ ہونے پر وزارت دینے کا اقدام الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا . درخواست میں شوکت ترین اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے .

الیکسن کمیشن کے روبرو دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا ممبر بنے بغیر کیسے شوکت ترین کو وزارت خزانہ دے دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے صدر مملکت عارف علوی سے عہدے کا حلف بھی لیا، شوکت ترین انگریزوں زبان میں حلف نہیں لے سکتے تو بین الاقوامی عالمی ممالک سے معیشت سے متعلق اہم امور کیسے انجام دیں گے . قومی اسمبلی کا ممبر بنے بغیر شوکت ترین کو اہم ترین وزارت دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیسے شوکت ترین کو اہم ترین وزارت سے نوازا گیا، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کو شوکت ترین کا نام حذف کرنے کا حکم دیا جائے . . .

متعلقہ خبریں