بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ماورائے عدالت گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روزنوشکی کے پارٹی کے سینئر رہنماءسرور بلوچ مرحوم کے فرزندوں بہروز بلوچ ‘ بہار بلوچ کو ان کے گھر سے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نوشکی سے اغواءنما گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا عمل قابل مذمت ہے بلوچستان میں ایک بار پھر ماورائے عدالت قتل و غارت گری ‘ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو قابل تشویش ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہروز بلوچ ‘ بہار بلوچ بی این پی کے کارکن اور نوشکی کے سروری یونٹ کے اراکین ہیں بی این پی سیاسی قومی جماعت ہے چادر و چار دیواری کی پامالی اور ماورائے عدالت گرفتاریاں ‘ بالخصوص نہتے معصوم نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کر کے اغواءنما گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں بی این پی ایسے اقدامات کی مذمت کرتی رہے گی ہونا تو یہ چاہئے کہ بلوچستان کے حالات کو بہتری کی جانب لے جایا جائے ایک بار پھر ماورائے عدالت اقدامات انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہیں نام نہاد دور جمہوریت میں قوانین موجود ہونے کے باوجود غیر قانونی اقدامات سے یقینا بلوچستان کے عوام میں مایوسی پھیلانے کا سبب بنے گا انتظامیہ کے ارباب و اختیار کی اولین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے گناہ نوجوانوں کو بازیاب کرائے اس کے برعکس بی این پی ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

16 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

35 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

45 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago