مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے،مہنگائی کی وجہ سے غربت انتہاء سے گزر چکی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

دالبندین(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام چاغی کے زیراہتمام مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کیخلاف احتجاجی ریلی و چاغی مین بازار چوک پر جلسہ منعقد ہوا، جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا سرور ندیم، جمعیت علمائے اسلام چاغی کے جنرل سیکرٹری سردار نجیب سنجرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان میں بدترین مہنگائی سے حالات انتہائی دگرگوں ہوچکے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے غربت انتہاء سے گزر چکی ہے۔مزدور طبقہ بے روزگار ہوچکا ہے دیہاڑی دار لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں انہوں نے کہا پورے پاکستان میں عوام نے سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کو مسترد کیا حکومت نے عوام کیسروں پر مہنگائی کا طوفان لا کھڑا کردیا اور غریب سے ان کا روٹی چین لیا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریبو ں کو در پدر کی ٹھوکریں کھانے پڑ رہے ہیں عوام غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں اور وزراء کرپشن کرکے اور عوام کے پیسے چوری کرکے امیر سے امیر تر ہورہے ہیں انشاء اللہ اب وقت آچکا ہے کہ ان نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور بہت جلد بہترین حکمت علمی کے تحت پی ڈی ایم اس نااہل حکومت کو بہت جلد گھر بھیج دیں گے انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام بھی پریشان ہیں۔ پیٹرول۔بجلی اور گیس سمیت ہرچیز دسترس سے باہر ہوچکی ہے لوگوں کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے۔اور اس پر مستزاد یہ کہ بلوچستان میں بارڈری علاقے چاغی، تفتان، واشک،چمن بارڈر سب سیل کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں رہی سہی کاروبار کا جنازہ بھی نکال دیا گیا ہے اور تاجروں کا بدترین خسارہ ہورہا ہے۔آنے والے دن اس سے بھی زیادہ خطرناک ہونگے انہوں نے کہا کہ ان سب کا ذمّہ دار سلیکٹڈ اور جعلی حکمران ہیں حکومت کی نااہلی۔نالائقی اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے روزانہ کے حساب سے پیٹرول۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے اور ملک کو ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کی شرائط پر چلایا جارہا ہے۔ ہمارے بچے بھی ائی ایم ایف کے قرضدار ہوچکے موجودہ جعلی حکمرانوں کو پاکستانی قوم پر مسلط کرنے والے وزیراعظم ہم پر عذاب بن کر مسلط ہے۔انہوں نے کہا مغرب پرست حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔عام آدمی سمیت تاجر برادری۔سول سوسائٹی۔ملازمین طبقہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ متاثر ہیں۔عوام کا نجات دہندہ صرف جمعیت علماء اسلام ہے جمعیت علماء اسلام کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شروع دن سے ہی اس ناجائز حکمرانوں کا انکار کی ہیں اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولوی فیض محمد،،مولانا حافظ حسین احمد شرودی،مولانا منظور مینگل، حاجی میر عثمان بادینی،مولانا نجیب اللہ محمد حسنی، مولوی عبیداللہ بوبگزئی، مولوی محمد اسلم موجود تھے

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

6 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

23 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

25 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

28 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے قبل ایک اور شہر میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے…

34 mins ago