وزیراعظم آئی ایم ایف کا ترجمان لگتا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کووڈ 18ہے جو بیماری کی صورت میں قوم پرمسلط ہے،دو دن پہلے عمران خان تقریر کرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کا ترجمان لگ رہے تھے تین سال سے “مسٹربین” کے روپ میں مزاحیہ ایکٹینگ جاری ہے خود تو مسخرہ پوری قوم کو بھی مسخرہ بنادیا ہے . ان خیالات کااظہار انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کیا .

کرپٹن حکمرانوں نے عوام کے جیبوں پررات کے اندھیر ے میں ڈاکہ ڈالاگیاجوایک چوراورڈکیت ہی کرسکتا ہے . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ریلیف پیکیچ دینے کے بجائے عوام سے پیکج لے رہے، عوام کے جیبوں پررات کے اند ھیرے ڈاکہ ڈالاگیاجوایک چوراورڈکیت ہی کرسکتاہے، دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں قوم پرپٹرول بم گرادیا،قوم کی زندگی کیلئے، کووڈ19 اتناخطرناک نہیں جتناکووڈ18خطرناک ثابت ہوئی، عمران خان کووڈ کی صورت میں ساڑھے تین سال سے قوم پرایک مہلک بیماری کی شکل میں مسلط ہے،دودن پہلے،عمران خان تقریرکرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کاترجمان لگ رہاتھا . انہوں نے کہا کہتین سال سے،مسٹربین،کے روپ میں مزاحیہ ایکٹینگ جاری ہے . خود تومسخرہ پوری قوم کوبھی مسخرہ بنادیاہے . . .

متعلقہ خبریں