وزیراعظم آئی ایم ایف کا ترجمان لگتا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کووڈ 18ہے جو بیماری کی صورت میں قوم پرمسلط ہے،دو دن پہلے عمران خان تقریر کرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کا ترجمان لگ رہے تھے تین سال سے “مسٹربین” کے روپ میں مزاحیہ ایکٹینگ جاری ہے خود تو مسخرہ پوری قوم کو بھی مسخرہ بنادیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔ کرپٹن حکمرانوں نے عوام کے جیبوں پررات کے اندھیر ے میں ڈاکہ ڈالاگیاجوایک چوراورڈکیت ہی کرسکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ریلیف پیکیچ دینے کے بجائے عوام سے پیکج لے رہے، عوام کے جیبوں پررات کے اند ھیرے ڈاکہ ڈالاگیاجوایک چوراورڈکیت ہی کرسکتاہے، دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں قوم پرپٹرول بم گرادیا،قوم کی زندگی کیلئے، کووڈ19 اتناخطرناک نہیں جتناکووڈ18خطرناک ثابت ہوئی، عمران خان کووڈ کی صورت میں ساڑھے تین سال سے قوم پرایک مہلک بیماری کی شکل میں مسلط ہے،دودن پہلے،عمران خان تقریرکرتے وزیراعظم نہیں آئی ایم ایف کاترجمان لگ رہاتھا۔ انہوں نے کہا کہتین سال سے،مسٹربین،کے روپ میں مزاحیہ ایکٹینگ جاری ہے۔خود تومسخرہ پوری قوم کوبھی مسخرہ بنادیاہے۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

6 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

11 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

15 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

32 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

34 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

37 mins ago