پاکستان کی نامور ماڈل نے شوبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا . تفصیلات کے مطابق ابیر رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اہم خبر سے آگاہ کیا .

ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’وہ ماڈلنگ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں . ‘اُنہوں نے کہا کہ ’یہ سفر رولر کوسٹر کی طرح تھا اور میں ہر اُس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے سفر میں میرا ساتھ دیا، مجھے سپورٹ کیا . ‘ابیر رضوی نے کہا کہ ’فیشن انڈسٹری میں میرا سفر حیرت انگیز رہا اور اب میں اپنا یہ وقت اپنے مستقبل کے کاموں پر لگانا چاہتی ہوں . ‘ماڈل نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ خوشیوں کا انتخاب کریں . ‘واضح رہے کہ ابیر رضوی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ایک مشہور ٹاپ سپر ماڈل ہیں، وہ ’ویٹ‘ مس سُپر ماڈل 2012 کے فاتحین میں سے ایک ہیں . وہ مشہور پاکستانی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لیے بہت سے فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کر چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے . . .

متعلقہ خبریں