کراچی میں چینی 150، کوئٹہ میں 155 روپے کلو ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کہیں120 روپے تو کہیں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی 155 روپے فی کلو میں بکنے لگی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں چینی کی ایکس مل قیمت 1 روپے کم ہو کر 136 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں بھی چینی کا ریٹ 136 روپے ہے۔ کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 120 روپے سے 150 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا

مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں گزشتہ 3 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ صرف 1 روز میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔بلوچستان کے دارالخلافہ میں گذشتہ روز صبح کے وقت چینی 129 روپے اور شام کے وقت 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔ادھر خیبر پختون خوا حکومت کو وفاق کی جانب سے اگلے ہفتے10 ہزار میٹرک ٹن چینی مل جائے گی جس سے شہریوں کو کم قیمت پر چینی دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں 90 روپے کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے، سندھ میں چلتی ہوئی شوگر ملز کو بند کرا دیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں چینی 125 روپے کلو سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

10 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

19 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

1 hour ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

2 hours ago