’’سورۃ الاخلاص اور سورۃ الکوثر کے روزانہ تلاوت کرنے بے شمار فوائد ‘‘

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد اس تحریر میں ایک ایسا عمل پیش کیا جارہا ہے جو کہ سورۃ الاخلاص اور سورۃ الکوثر کا طاقتور وظیفہ ہے انشاء اللہ جو بھی اس عمل کو کرلے گا تو اللہ کے حکم سے اس کی ہر حاجت پوری ہو گی ہر پریشانی ختم ہوگی تجارتی قرض کو ادا کرنے میں اس کی مدد ہوگی ہر مسئلہ کے لئے کرے گا جس بھی مسئلہ کے لئے کرے گا اللہ تعالیٰ اپنے غیبی خزانوں سےاس کو پورا کرنے کا انتظام فرمائیں گے جس بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے اس مقصد کو

حاصل کروادیں گے۔اس کو اکٹھے بیٹھ کر آپ نے پڑھنا ہے اس کو کرنے سے صبح کریں گے تو شام تک اور شام کو کریں گے تو صبح تک مقاصد حاصل ہوجائیں گے ۔.سورۃ الکوثر نبی کریم کو انعام کے طور پر عطا کی گئی تھی جب کفار مکہ نے آپ کو نعوذ باللہ نسل قطع ہونے کا طعنہ دیا تو اس کے انعام میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے سورۃ الکوثر نازل فرمائی حوض کوثر کی آپ کو بشارت سنائی گئی کہ آپ کا دشمن ہی نسل کٹاہے تو اس وظیفہ کو اس جذبے سے کیجئے کہ یہ میرے نبی کو انعام کے طور پر عطا کیا گیا ہے اس کے علاوہ اس میں سورۃ الاخلاص کا بھی ذکر کیا جائے گا۔حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص بھی سورۃ الاخلاص کو پڑھ لے گا تو اس کے سب گھر والے حتی کہ اس کے پڑوسی بھی امن میں رہیں گے اور شام تک ستر ہزارفرشتے اس کی حفاظت کریں گے اور اگر وہ اسی دن فوت ہوجائے تو شہید کے درجے کو پالے گا نبی کریم سے حدیث شریف میں ترمذی میں منقول ہے کہ جو شخص سورۃ الاخلاص کو روزانہ پڑے گااللہ تعالیٰ اس پررزق کے دروازے کھول دے گا اور دس محل اس کے لئے جنت میں ایسے بنائے گا جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ہو گی اس کے علاوہ نبی کریم سے ایک صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں اس سورت سے بہت محبت کرتاہوں تو آپ نے فرمایا کہ یہ محبت تجھے جنت میں لے جائے گیآپﷺ نے فرمایا کہ جس مسلمان نے صبح کے وقت اس سورت کو پڑھا اللہ تعالیٰ اس کے گھر والوں پر اوراس کے پڑوسیوں کوبھی ستر ہزار فرشتوں کی حفاظت میں دے دیں گے ۔یہ سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے گی انشاء اللہ جو بھی اس عمل کو یقین کے ساتھ کرے گا تو اللہ تعالیٰ حفاظت کا معاملہ بھی فرمائیں گے اور جس بھی معاملے میں پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس میں آسانی پیدافرمادیں گےیہ وظیفہ اکابرین کا آزمودہ وظیفہ ہے انشاء اللہ آپ کوبھی اس کا فائدہ حاصل ہوگا کسی بھی وقت دن میں زوال کے اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت دن میں دو رکعت نفل اداکیجئے صلوۃ الحاجت کی نیت سے یعنی اپنی ضرورت کو اپنی حاجت روائی کو اللہ کے سامنے رکھتے ہوئے آپ نے دو رکعت صلوۃ الحاجت پڑھنی ہے اور اس میں آپ جو بھی سورتین فاتحہ کے بعد ملانا چاہیں ملا سکتے ہیں چاہے اخلاص پڑھ لیں یا سورۃ الناس پڑھ لیں پھر آپ اسی جگہ پر بیٹھ جائیں گے پھر اس کے بعد آپ نے ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد آپ نے ایک سو ایک مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھنی ہے پھر درود شریف پڑھنا ہے اور اگلی تسبیح شروع کرنے سے پہلے آپ نے پھرایک مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور اس کے بعد آپ نے ایک سو ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھنی ہے اس کے بعد پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ لیں ۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

9 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

14 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

14 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

24 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

32 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

36 mins ago