بلوچستان میں 14رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 14 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام شرکت کریں گے۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 14 وزیر ہوں گے جو بروز اتوار گورنر ہاوس میں حلف اٹھائیں گے، بلوچستان کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، جس میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں جس طرح وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو منتخب کیا گیا ہے اس ہی طرح صوبائی کابینہ کا فیصلہ بھی خوش اسلوبی سے انجام پائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ 25 اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
جام کمال کے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ایک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔ 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں گورنر ہاؤس وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔تقریب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے۔ گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ بلوچستا ن عو امی پارٹی کے رکن سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

13 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

15 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

31 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

47 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago