وزیراعظم نے چینی کی بڑھتی قیمت پر بے بسی کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت پر بے بسی کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں چینی کا اسٹاک صرف چار دنوں کا رہ گیا ہے، چینی کی کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں کی گئی بلکہ چینی دستیاب ہی نہیں ہے۔
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر وزیراعظم کی جانب سے بے بسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز ذخیرہ اندوزی کرکے اربوں روپے کما لیتی ہیں جب کوئی اقدام کیا جاتا ہے تو یہ شوگر ملز اسٹے لے لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز پر 40 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،اس پر بھی اسِٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اسٹے آرڈر ختم کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب ابق ترجمان آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، چینی کی کہیں ذخیرہ اندوزی نہیں ہے بلکہ چینی دستیاب ہی نہیں ہے، حکومت بروقت چینی درآمد کرتی تو حالیہ بحران پیدا نہ ہوتا۔ چینی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیساں ہیں، حکومت نے بروقت چینی درآمد کرنے کی بجائے درآمدی چینی کے تین ٹینڈرز بھی منسوخ کردیے تھے۔
فی الحال نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ مسائل حک کرنے کیلئے شوگر ملز ایسویشن سے ملاقات کریں، پنجاب میں کین کمشنر نے شوگرملز کو کلیئرنس نہیں دی، جبکہ بینک ورکنگ کیپٹل نہیں دے رہے ان حالات میں پھر کرشنگ کیسے شروع ہوگی؟دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ شوگرمل مالکان کے اسٹے کے باعث ہوا ہے، 22 دنوں کیلئے چینی کا ذخیرہ موجود ہے، پنجاب میں 15نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہوجائے گی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

10 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

19 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

29 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

55 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago