26سے35سال عمر تک سب سے زیادہ3کروڑ 19لاکھ 82 ہزار سے زائدووٹرز ہیں . اسی طرح 36سے45سال کی عمر تک کے 2کروڑ53لاکھ 63ہزار اور 46 سے55سال کی عمرتک 1کروڑ72 لاکھ 79ہزار سے زائدووٹرز ہیں . رپورٹ کے مطابق ملک میں 56سے65 سال کی عمرتک 1کروڑ 9لاکھ82 ہزار سے زائدڈووٹرز ہیں، 65سال سے زائد عمر کے 1کروڑ 20 لاکھ 2ہزار سے زائد ووٹرز ہیں . الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز 6کروڑ 65لاکھ سے زائد اور خواتین ووٹرز 5کروڑ46لاکھ سے زائد ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں عمر کے تناسب سے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں . رپورٹ کے مطابق ملک میں18سے 25سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد2کروڑ 35 لاکھ89ہزار سے زائد ہے .
متعلقہ خبریں