پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ٗ سرگودھا(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر اضافہ کیا گیا جو غیر قانونی ہے ۔ استدعا ہے کہ اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے ایک بار پھر کرائے بڑھا کر مسافروں

سے لوٹ مار شروع کر دی۔زرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا مزید اضافہ کر دیا جس پر اندرون شہر چلنے والے رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے لاہور، میانوالی، بنوں،سیالکوٹ،راولپنڈی، ملتان، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، کھاریاں،سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں 30 سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا اسی طرح ساہیوال، کوٹمومن، سلانوالی، بھیرہ، شاہپور، چنیوٹ،خوشاب بھاگٹانوالہ،اور دیگر علاقوں کو جانیوالی مسافر گاڑیوں کے کرائے بڑھا دیئے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی فی نگ کرایہ میں 100 روپے اور ڈلیوری چاچز میں دس روپے اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی کاطوفان سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات…

6 mins ago

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

22 mins ago

کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان ایک جانب جہاں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات کی لپیٹ…

43 mins ago

جرگے کے مطالبات پر اسمبلی میں بحث کے بعد لائحہ عمل تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 3 روزہ جرگہ…

1 hour ago

کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ…

1 hour ago

عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش قبول، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لےلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز…

1 hour ago