آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ٗ افسران کے کمائی کے عہدوں پر تبادلے

کراچی(قدرت روزنامہ)چینی کے بعد آٹے کے بھی پر لگ گئے ،سرکاری قیمت والا آٹا 5روپے فی کلو مہنگا فروخت ہورہا ہے،حکومت نے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے مقرر کی ہے جبکہ مارکیٹ میں 6 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے،فلورملز والے فوٹو سیشن کے لئے ایک ٹرک آٹا کسی مارکیٹ یا بازارمیں بھیج کر حکومت کو بیوقوف بنا رہے ہیں،جبکہ حکومت سندھ نے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر غیر اعلامیہ پابندی عائد کردی ہے۔روزنامہ جنگ میں بشیر رفیق کی خبر کے مطابق سرکاری گندم کے اجراء کے چار محکمہ خوراک کے افسران کے لئے سیزن ہوتا

ہے ،مالی مفادات کے لئے محکمہ میں افسران کی کمائی والے عہدوں پر ایک منظم لابی کے تحت تبادلے کرائے جارہے ہیں، اطلاع کے مطابق گندم کی خریداری اور پھر سرکاری طور پر گندم کا اجراء کے دوران اس پورے سیزن میں اربوں کی کرپشن کی جاتی ہے،گندم کی بوری بہ ظاہر سو کلو کی ہوتی ہے لیکن ہر سرکاری گندم کی بوری جو فلور ملوں کو جاری کی جاتی ہے اس میں 10 سے 20 کلو کچرا ہوتا ہے،اس کے علاوہ گوداموں پر اچھی گندم الگ اور کچرے والی گندم علیحدہ رکھی جاتی ہے۔اس موقع پر گوداموں کے انچارچ اچھی صاف ستھری بوری کے تقریباً سرکاری سے 50روپے تک فی بوری زیادہ لیتا ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ خوراک نے بند فلور ملوں کو بھی گندم جاری کردی جو سو روپے فی بوری منافع رکھ کر آٹا بنانے والی آپریشنل ملوں کو فروخت جبکہ سرکاری گندم کے اجراء کے موقع پر بجلی کے بل چیک کئے جاتے ہیں،لیکن رشوت کے سسٹم کے تحت جعلی بجلی کے بل جمع کراکے محکمہ سے گندم حاصل کی جاتی ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر فوڈ سندھ سید امداد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گندم فلورملوں کو جاری کرنا شروع کردی ہے اور سو کلو گندم کی بوری کی قیمت 2ہزار روپے رکھی گئی ہےجبکہ دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 ہے، صوبے میں وافر مقدار میں گندم موجودہے۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

11 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

22 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

35 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

44 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

2 hours ago