ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ 8 نومبرسےدودھ کی قیمت میں 10 روپےاضافہ ہوگا جبکہ دو ماہ بعد دودھ کی قیمت 30 روپےمزید بڑھائیں گے . یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا . پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی . اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آٹا، چینی، گھی، تیل اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق کمشنرکراچی کےتحت فیصلےسےپہلےقیمت میں اضافےکےاعلان کی کوشش ہورہی ہے .
متعلقہ خبریں