ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کی کوششیں تیز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مؤثر اقدامات کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر ساڑھے تین بجے منعقد ہو گا۔ ہنگامی اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی شرکت کریں گے جبکہ محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی غور و خوص ہو گا۔ اجلاس میں دس نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے ای وی ایم، ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت اٹھارہ بل پاس کروائے جائیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربا گرانی کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ طور پر احتجاجی حکمت عملی تیار کرنے پر غور و خوص کیا جائے گا۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات…

1 min ago

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

17 mins ago

کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان ایک جانب جہاں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات کی لپیٹ…

37 mins ago

جرگے کے مطالبات پر اسمبلی میں بحث کے بعد لائحہ عمل تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 3 روزہ جرگہ…

1 hour ago

کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ…

1 hour ago

عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش قبول، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لےلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز…

1 hour ago