نجی اسکول میں خفیہ کیمروں کے انکشاف پر ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں نجی اسکول میں واش رومز میں کیمرے لگانے سے متعلق ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم فارنزک ٹیم کے ساتھ اسکول پہنچی تو اسکول سیل ہونے کی وجہ سے ٹیم کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم فارنزک عملے کے ساتھ تحقیقات کے لیے اسکول گئی تھی لیکن اسکول کے دروازے بند تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کا کہنا ہے کہ معاملے پر گذشتہ روز ڈائریکٹر اسکولز سے رابطہ کیا گیا تھا اور ایف آئی اے کی ٹیم گذشتہ رات موقع پر پہنچی تھی مگر یقین دہانی کے باوجود محکمہ تعلیم کی ٹیم گذشتہ روز نہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اب تک شکایت موصول نہیں ہوئی البتہ متاثرہ افراد واقعے کی شکایت سائبر سرکل میں کرا سکتے ہیں۔

شکایت کنند گان کا نام راز میں رکھا جائے گا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں معلوم ہو گا کہ آیا کیمرے خواتین،چائلڈ پورنو گرافی یا کسی اور مقصد کے لیے لگائے گئے تھے۔خیال رہے کہ کراچی میں نجی اسکول کے خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد انتظامیہ کی جانب سے موقف کی غیر تسلی بخش وضاحت پر سندھ کے محکمہ تعلیم نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔
صفورا گوٹھ کی اسکیم 33 میں واقع اسکول کی ایک ٹیچر نے 3 نومبر کو صوبائی محکمہ تعلیم سے شکایت کی تھی کہ انہوں نے اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمرے دیکھے ہیں اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی ایک انکوائری کمیٹی نے اسکول کا دورہ کیا اور واش روم کی دیواروں میں خفیہ کیمرے نصب پائے گئے،سی سی ٹی وی کیمرے ایک چادر کے پیچھے نصب کیے گئے تھے۔
جن میں لڑکیوں اور لڑکوں کے بیت الخلا کے ساتھ واقع واش بیسن کے حصے میں سوراخ کیے گئے تھے تاکہ مرد و خواتین پر مشتمل طلبہ اور عملہ کی حرکات و سکنات کو آسانی سے دیکھا جاسکے۔ ڈائریکٹوریٹ کی ایک انکوائری کمیٹی نے اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا جس میں اس کے پرنسپل یا سینئر اہلکار کو 4 نومبر کو محکمہ کے سامنے پیش ہونے اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کو کہا گیا۔تاہم اسکول کا کوئی ذمہ دار وضاحت کے لیے حاضر نہیں ہوا۔بعد ازاں ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول)آرڈیننس کے سیکشن 8 (1)کے تحت اسکول کو دیا گیا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

10 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago