چینی کی اُونچی اڑان ، پاکستان میں اس وقت چینی کا کتنا سٹاک ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اور سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق حسان خاور کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی آج بھی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے ، چینی کا 30 ہزار ٹن سٹاک حکومت کے پاس موجود ہے ، 23 ہزار ٹن چینی کراچی سے آ رہی ہے ، 34 ہزار ٹن چینی لنگر انداز بحری جہازوں میں موجود ہے ، چینی کا پرائیویٹ سٹاک بھی 40 سے 50 ہزار ٹن دستیاب ہے ، کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کا سٹاک ضروریات کیلئے کافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ درآمد شدہ چینی استعمال کریں ، وفاق اور حکومت پنجاب چینی پر پانچ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، چینی کی گراں فروشی پر حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے ، پہلے گراں فروشی پر حکومت شوگر ملز کا سٹاک اٹھا لیتی تھی ، اب یہ معاملہ عدالت زیر سماعت ہونے کے باعث ایسا نہیں کیا جا سکتا ، حکومت چینی کے ڈیلرز اور بروکرز کے خلاف بھر پور ایکشن لے رہی ہے ، حکومت چینی کے ڈیلرز اور بروکرز کے خلاف بھی بھر پور ایکشن لے رہی ہے ، ملزمالکان بھی گراں فروشی میں ملوث ہوئے تو بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ کچھ شوگرملز کو ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر سیل بھی کیا جا چکاہے ، اپوزیشن اب چینی کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے ، سندھ کا کرشنگ سیز اکتوبر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہو جاتاہے ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

41 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago