متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جمعے کے روز بھارت نے سکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔
سکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف بھارت نے اوپنر کے ایل راہول کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ساتویں اوور میں مکمل کیا۔کے ایل راہول نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔راہول نے اس میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ رواں ورلڈکپ میں اب تک تیز ترین ففٹی بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس کے علاوہ کے ایل راہول تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیزترین ففٹی بنانے والی فہرست میں مشترکہ طور پرآسٹریلیا کے میکسویل کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔اس سے قبل بھارت کے یوراج سنگھ نے 2007 میں اگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر ،نیدر لینڈز کے اسٹیفن مے برو نے 2014 میں آئر لینڈ کے خلاف 17 گیندوں پر جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 2014 میں ہی پاکستان کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں بھارت 4 میں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس نے اپنا آخری میچ 8 نومبر کو نمیبیا کے خلاف کھیلنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…