نااہلی کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچوہدری پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت کے دور ان فواد چوہدری کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔فواد چوہدری کے وکیل چوہدری فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

جبکہ آصف زرداری کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوئے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پارلیمنٹ کی موجودگی کے باوجود بھی سیاسی معاملات کو عدالت میں کیوں لایا جاتا ہے۔ عدالت نے کہ اکہ اس کیس پر عدالت مثالی فیصلہ دے گی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کرے تاکہ تیاری کرسکوں۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کی استدعا مسترد کردی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago