بڑا سیاسی اَپ سیٹ !! (ن) لیگ نے حکومت کی بڑی وکٹ گرا دی

کوٹ مومن(قدرت روزنامہ)کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرگودہا اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سگھرانہ نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اس فیصلے کا اعلان انہوں نے کوٹ مومن میں اپنے

ڈیرہ پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب میں کیا جبکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، ممبر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری خداداد سنگھرانہ چوہدری رانا مختار احمد سنگھرانہ چویدری خالق یار سنگھرانہ چوہدری علی عباس سنگھرانہ چوہدری حسن نثار سنگھرانہ چویدری شہریار سنگھرانہ ایڈووکیٹ، چویدری احمد مراد گوندل سنگھرانہ، چوہدری آصف یار گوندل سنگھرانہ مسلم لیگ ن کوٹ مومن سٹی کے صدر ملک محمد، سلیم جنرل سیکرٹری کوٹ مومن سٹی چوہدری غلام عباس شیرانہ گوندل ڈویڑنل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ذوالفقار احمد مارتھ، ڈویڑنل سیکرٹری اطلاعات طارق محمود قاسمی، ملک عبدالرحمن، ملک امیر، سیکرٹری اطلاعات پی پی 74 احسان اللہ تھہیم چوہدری طلحہ گوندل مخدوم محمد عثمان سوشل میڈیا ٹیم کے محسن رانجھا سمیت دیگر راہنما بھی تقریب میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سنگھرانہ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں سے بیزار ہوکر مسلم لیگ ن، میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور پاکستانی عوام نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں تقریب سے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور میاں مناظر علی رانجھا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وہ چوہدری انصر اقبال سنگھرانہ اور ان کے ہزاروں ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کی شمولیت سے کوٹ مومن میں پارٹی کا گراف مزید بلند ہو گا اور وہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے انشاللہ پارٹی ان کی توقعات پر پورا اترے گی دریں اثناء چوہدری انصر عباس سنگھرانہ کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت سے این اے 89 اور پی پی 74 میں تحریک انصاف کی باقی ماندہ سیاست کو شدید دھچکا لگا ہے اور پارٹی کا گراف مزید گر گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو پہلے سے زیادہ تقویت ملے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago