(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو ڈیجٹل کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی سے تجاویز طلب ۔
جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت میں اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرپٹو ڈیجٹل کرنسی پاکستان میں کس حیثیت میں کام کر رہی ہے ۔ واضح نہیں کہ یہ کرنسی کس ادارے کے دائر اختیار میں آتی ہے ۔ ڈیجٹل کرنسی کے فراڈ کا ملزم بنکنگ کورٹ سے رجوع کرے یا کس اور عدالت سے قانون خاموش ہے ۔
جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کمیٹی قائم کر دی اور استفسار کیا کہ ڈیجٹل کرنسی کو بین الاقوامی سطح پر کیسے ڈیل کیا جا رہا ہے ۔ ایف بی آر بتائے کرپٹو ڈیجٹل کرنسی پر ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
درخواست گزار نے بنکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ہاٸی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ عدالت نے ملزم کے خلاف کاررواٸی سے بنکنگ کورٹ کو روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ۔
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…
ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…