مجھے اچانک انڈیا بُلایا اور پھر ۔۔ اداکارہ زیبا بختیار کی کتنی شادیاں ہوئی تھیں اور یہ پاکستان سے بھارت کیسے گئیں؟

(قدرت روزنامہ)اداکارہ زیبا بختیار کو کون نہیں جانتا، ان کی اپنی الگ پہچان ہے کیونکہ یہ پاکستانی بیوروکریٹ یحیٰ بختیار کی بیٹی تھیں اور انہوں نے سب سے کم عمر میں پاکستان اور بھارت دونوں فلم انڈسٹری میں کام کرکے اپنی نایاب جگہ بنائی . زیبا کے والد نے ان کو فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو پاکستان کی مشہور ڈرامہ رائٹر حسینہ معین نے ذاتی طور پر ان کے والد سے ملاقات کرکے زیبا کو اجازت دلوائی اور پھر جب ہی سے زیبا پاکستانی ڈراموں، اشہارات اور چھوٹے سٹیج ڈراموں میں نظر آنے لگیں .

حال ہی میں اداکارہ زیبا بختیار نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنی پاکستان سے بھارت جانے کی کہانی بتا رہی ہیں کہ کیسے وہ پاکستان سے بھارت فلموں میں کام کرنے کے لئے گئیں . زیبا کہتی ہیں کہ: '' مجھے اچانک فون کال آئی کہ زیبا کہاں ہو، اس وقت میں لندن میں تھی اور ایک سٹیج شو کر رہی تھی، بہرحال وہ فون حسینہ معین صاحبہ کا تھا، انہوں نے مجھے کہا کہاں ہو، یہاں بھارت آجاؤ فوری، ادھر رشی کپور بیٹھے ہیں، تم سے بس ایک پرومو چاہیئے ہمیں، میں نے کہا کہ حسینہ آپا آپ کو پاپا کا تو معلوم ہے کہ وہ کیسے ہیں، وہ مجھے بھارت جانے کی اجازت کیسے دیں گے؟ جس پر حسینہ معین نے کہا کچھ نہیں ہوتا، بس 3 دن کی بات ہے اور میں نے پھر اپنا ویزا وغیرہ بنوایا اور ٹکٹ کا کام کروایا چونکہ ابا کے تعلقات تھے تو فوری کام ہوگیا اور میں بھارت چلی گئی، پھر وہاں میری رشی کپور سے ملاقات ہوئی . یہ مریے لئے بہت الگ تجربہ تھا . ''لیکن مجھے بہت اچھا لگا، اور پھر اسی دوران لتا منگیشکر سے ملاقات ہوئی، ان کے گائے ہوئے گانے پر مجھے ڈانس کرنے کا موقع ملا، یہ میرے لئے بڑے فخر کی بات تھی، خیر بس یہی میری شروعات تھی، جس کے بعد سے میں نے ان گنت ڈرامے اور فلمیں کیں . زیبا بختیار کا مذید کہنا ہے کہ میرا بیٹا اگر مجھے اجازت دے تو میں پھر سے شادی بھی کرلوں گی . اداکارہ زیبا کی سب سے پہلی شادی کوئٹہ میں ہوئی جن کا نام اج تک منظرِعام پر نہ آسکا، اور پھر اس کے بعد جاوید جعفری، عدنان سمیع اور سلمان ویلانی سے بھی شادی کی، لیکن یہ چاروں شادیاں ناکام ہوگئیں . ان کی بیٹی کو ان کی بہن نے گود لیا ہوا ہے جبکہ ان کا اور عدنان سمیع کا ایک بیٹا آزان بھی ہے . زیبا کے بھائی کریم اور سلیم دونوں ہی ڈاکٹر ہیں اور ان کی والدہ کا نام سلویا بختیار ہے . زیبا نے سب سے پہلے فلم حنا نے اپنا کریئر شروع کیا جبکہ پاکستانی فلموں میں بلاک بسٹر فلم بن روئے میں بھی زیبا جلوہ گر ہوئیں . ان کی سالگرہ 5 نومبر کو آتی ہے اور اس سال نومبر میں یہ 58 سال کی ہو جائیں گی . . .

متعلقہ خبریں